کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل شروع، پاکستان میں ویکسین کی قیمت کیا ہو گی؟تفصیلات جاری

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ، ویکسین 4 سے 6 ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس

کا زور توڑنے کے لیے ویکسین کی خریداری شروع کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے رقم مختص کرنے کے بعد حکومت نے آرڈر بھی دینا شروع کر دیئے ہیں تاہم عوام تک کورونا ویکسین پہنچانے میں 6 سے 12 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی قیمت 700 سے 1200 روپے فی ڈوز ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے ، کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس جو کہ سب سے پہلے اس ماہ ستمبر میں جنوبی برطانیہ میں سامنے آئی ، اب تک دنیا میں جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ، اس صوتحال میں ویکسین کا کورونا وائرس کی نئی قسم پر کیا اثر ہوتا ہے اس کے بارے میں تاحال کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس مہلک وبا کی موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے، انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close