ناراضگی کا اظہار، فضل الرحمان نے بینظیر کی برسی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ بالآخر حقیقت سامنے آگئی

شنوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے بینظیر کی برسی میں شرکت نہ کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا۔ نوشہرہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم شدید اختلافات کی شکار ہوگئی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بہت جلد پی ڈی ایم کا اتحاد پارہ

پارہ ہونے والا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ فضل الرحمان خود اپنی پارٹی کے اندر سازش کا شکار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ سے حکومت ڈرنے والی نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں بغاوت ہو گئی، باغی رہنماؤں نے اجلاس طلب کر لیا، جے یو آئی سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق 29دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، ملک بھر سے مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ پرچون نہیں تھوک کا سودا کرنا چاہتا ہوں، مولانا فضل الرحمن کا جی ایچ کیو کوپیغام نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اپنی زندگی میں کہیں بھی دیر سے نہیں پہنچے۔وہ مکمل طور پر آزاد آدمی اور ڈسپلن میں سخت تھے۔لیڈر معاشرے کی تقسیم اور تعصبات سے بالاتر ہوتا ہے۔ انہوں نے عمر بھر کسی سے مدد نہیں مانگی۔مولانا فضل الرحمن 27 سال کی عمر میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل بنے۔39 برس انہوں نے اس پارٹی پر حکومت کی اور جو چاہا وہ کیا، اب اچانک مولانا شیرانی، نصیب گل ، حافظ حسین اور شجاع الملک کو پارٹی سے نکال دیا۔ان چاروں کی ریپوٹیشن مولانا سے بہتر ہے۔مولانا کسی وقت بھی اسٹیبلشمنٹ سے سودا کر سکتے ہیں۔وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتے رہے۔انہوں نے عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دیا پھر بینظیر کے ساتھ حکومت میں شامل ہو گئے۔نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ بھی

رہے۔انہوں نے ایک دفعہ جی ایچ کیو پیغام بھیجا تھا کہ میں پرچون نہیں تھوک کا سودا کرنا چاہتا ہوں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ محمد علی درانی کافی عرصے سے کوئی بڑا رول پلے نہیں کر رہے تھے ، وہ کہتے ہیں کہ میں سیاست کا نہیں ریاست کا آدمی ہوں۔پیر پگارا کو بھی انہوں نے قائل کیا ہو گا۔یہ جو مصالحت کی کوشش کر رہے ہیں یہ کیسے ہو گی۔عمران خان کرپشن پر مصالحت کرے گا تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔صرف عمران خان کرپٹ نہیں، عمران خان کو پی ڈی ایم سے نہیں حلیفوں ایم کیو ایم اور ق لیگ سے خطرہ ہے۔شہباز شریف اور مریم نوز میں کشمکش ہے۔میرا نہیں خیال شہباز شریف استعفیٰ دیں گے۔شہباز شریف نے جو پیسہ بنایا وہ 4سو ارب سے کم نہیں ۔حمزہ شہباز شریف نے پیسہ بنایا، سلمان نے تو کمال ہی کر دیا۔واضح رہے کہ آج کل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان شدید جنگ جاری ہے اور ایسے میں نیشنل ڈائیلاگ کی باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن مریم نوازاور مولانا فضل الرحمن نے اس کو سختی کیساتھ مسترد کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں