سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع، پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

اسلا م آباد(پی این آئی) پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اس بات کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کیے جانے کے بعد کیا ہے۔پی آئی اے

کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی حکومت نے یکطرفہ آپریشن کی اجازت دی ہے۔پی آ ئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن اے دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ آج پیر سے قومی ایئر لائن یکطرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ یورپی یونین ادارے نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی اجازت دینے سے معذرت کر لی یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی کی اجازت نہ مل سکی۔ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ ایاسا کے خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کیسرٹیفیکیشن اور نگرانی کی کارکردگی میں عدم اعتماد کا پہلو پایا جاتا ہے۔ یہی وجوہات یورپی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا باعث بنیں۔ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئیسی اے اے پاکستان کا سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے ایاسا کی جانب سے لیٹر موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close