ایم کیو ایم ناراض نہیں ہے تو اسے منانا کیسا؟ اپوزیشن پانچ کنفرم استعفے اسیپکرکو دے اورہم سے پانچ عمرے کے ٹکٹ لے لے، وفاقی وزیر نے پیشکش دہرا دی

سکھر(این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ پانچ کنفرم استعفے اسیپکرکودے اورہم سے پانچ عمرے کے ٹکٹ لے لے، یہ پیشکش انہوں نے گذشتہ روز سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم اور بلاول بگڑے ہوئے بچے ہیں جنہوں نے کبھی ایک

روپیہ نہیں کمایا ہے مریم نواز کو میڈیا سنجیدہ لیتا ہے باقی کوئی سنجیدہ نہیں لیتا ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ناراض نہیں ہے تو اسے منانا کیسا کراچی کی مردم شماری کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں یہ ایم کیو ایم الطاف حسین والی نہیں ہے یہ کراچی کی ایم کیو ایم ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ میں ثابت ہوچکاہے کہ آئی جی کو اغوا نہیں کیا گیا ہے کیونکہ آئی جی بچہ نہیں ہے کہ اسے اغوا کیا جائے اب وہ لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ آئی جی اغوا نہیں ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں عمران خان کا بیانیہ چل رہاہے کشمیر کے حوالے سے وہ کام ہوئے ہیں جو پہلے نہیں ہوئے ہیں۔۔۔۔اگر میری جان کو خطرہ ہوا یا مجھے کچھ ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا، حامد میر کئی برسوں بعد محترمہ کے بولے گئے الفاظ سامنے لے آئے اسلام آباد(پی این آئی )سینئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر شہید بھٹو کی شہادت کو کئی برس گزر چکے ہیں ،لیکن آج بھی ایک بڑی لیڈر کے طور پر ، ایک بڑی بہن کےطور پر اور ایک ماں کے طور ان کے باتیں بار بار ہمیں ان کی یاد دلاتی ہیں ، وہ ایک بہادر لیڈر تھیں اگر چاہتی تو دہشت گردوں کے سامنے سرینڈر کر کے اپنی جان بچا سکتی تھیں لیکن انہوں نے سرینڈر کی بجائے دہشت گردوں کی آنکھیں ڈال کر انہیں للکارا اور اپنی جان قربان کر دی ،حامد میر نے محترمہ کے ساتھ آخری ملاقات کے ھوالے سے بتایا کہ

اسلام آباد میں اس ملاقات میں انہوں نے مجھے کہا کہ اگر میری جان کو کوئی خطرہ ہوتا ہے اور اگر مجھے کچھ ہو جاتا ہے تو یاد رکھنا اس کا ذمہ دار جنرل پرویز مشرف ہو گا ،اور آپ نے اس کو بے نقاب کرنا ہے ۔ جبکہ میں نے ان سے کہا ہے کہ آپ بھی احتیاط کریں کیونکہ چارسدہ میں بھی آپ پر حملہ ہوا آپ اور بھی پبلک جگہوں پر جاتیں ہیںتو بے نظیر نے مجھے جواب دیا کہ اگر میں نے احتیاط کے نام پر جلسے جلوس بند دکر دیے تو پاکستان میں جلسے جلسوس کا کلچر ہی ختم ہو جائے گا ، میں یہ ہرگز نہیں چاہتی کہ دہشتگردوں کےسامنے سرینڈر کریں ، مجھے ڈرایا جارہا ہے کہا جارہا ہے کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے ، مجھے پر حملے بھی کروائے جارہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر جلسے جلوس بند کر دیے تو اس طرح تو دہشتگرد جیت جائیں گے ، میں جلسے جلوس بند نہیں کروں گی ۔ سینئر صحافی حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ نے بتایا کہ پرویز مشرف اور اس کے حواری اگر یہ چاہتے ہیں کہ میں پاکستان سے واپس چلی جائوں ،دوبارہ ملک چھوڑ دوں ،یہ مجھے کہتے ہیں تمہاری جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود میں ملک نہیں چھوڑوں گی ، میں ملک میں رہ کر اپنی جان قربان کر دوں گی ، بے نظیر کے الفاظ یہ تھے کہ میرا ملک خطرے میں ہے ، جن دہشتگردوں کی وجہ سے میرا ملک خطرے میں ہے ، میں ان سے لڑنے اور اپنی جان قربان کرنے آئی ہوں ۔

اس گفتگو کے کچھ دنوں بعد محترمہ نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی جان قربان کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close