سندھ کی مہمان نوازی، سکھر میں مریم نواز کی ہرن، تیتر، بٹیر اور مٹن سے تواضع کی گئی

سکھر (این این آئی)شہید بینظیر بھٹوکی برسی کے موقع پر جلسے میں شرکت کیلئے سکھر پہنچنے والی مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم کی ہرن، تیتر، بٹیر اور مٹن سے تیار کردہ لذیذ پکوانوں سے تواضع کی گئی۔مریم نواز گزشتہ رات (ن )لیگی وفد کے ہمراہ سکھر پہنچیں جہاں صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے

صاحبزادے کمیل حیدر شاہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں مہمانوں کی تواضع سندھی بریانی، ساگ، مکئی کی روٹی، مٹن سجی، ہرن کے گوشت، تیتر، بیٹر اور نہاری سمیت دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔عشائیے میں شرکت کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نو ڈیرو میں بھٹو ہاؤس پہنچیں جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آصف بھٹو اور فریال تالپور نے ان کا استقبال کیا۔۔۔۔۔ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کا وفد نوڈیرو پہنچ گیا، بلاول بھٹو نے استقبال کیا لاڑکانہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کا نو رکنی وفد مریم نواز کی سربراہی میں گذشتہ رات نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پہنچ گیا۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، بی بی فریال تالپور اور شیری رحمان نے لیگی وفد کا استقبال کیا۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم اورنگزیب، پرویز رشید، کیپٹن صفدر، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل شامل ہیں ۔شاہ محمد شاہ، ثانیہ عاشق اور مصدق ملک بھی مسلم لیگ ن کے وفد کا حصہ ہیں۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر، مریم اورنگزیب اور ثانیہ عاشق نے آج شب نوڈیرو میں بھٹو ہاوس قیام کیا۔۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو باہر جانے کی اجازت کیسے ملی؟ ہائی پروفائل ملاقاتوں کا

انکشافسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو باہر جانے کی اجازت کیسے ملی؟ ہائی پروفائل ملاقاتوں کا انکشاف اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہائی پروفائل ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ، وہ ایک اہم پیغام لے کر پہلے لندن جائیں گے بعد میں انہیں امریکہ جانا ہے جہاں واپسی پر وہ ایک انتہائی اہم پیغام لے کر پاکستان واپس آئیں گے ، ان خیالات کا اظہار اینکر پرسن اور تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد اور راولپنڈی کی باہمی رضامندی سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے ، شاہد خاقان عباسی چاہے اس کو نہ تسلیم کرے یا مسلم لیگ ن کا جو بھی ردعمل اس بات پر آئے لیکن سابق وزیراعظم کی بہت ہائی پروفائل قسم کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، وہ بیرون ملک جاتے ہوئے ایک ’ پُڑیا ‘ لے کر لندن جائیں گے جہاں پر ان کی ملاقاتیں ہوں گی اور وہ ’پڑیا‘ وہاں دیں گے جس کے بعد انہیں امریکہ جانا ہے اور توقع ہے کہ وہ واپسی پر ایک بڑا ’ پُڑا ‘ لے کر آئیں گے جو کہ پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 15دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ، تفصیلات کے

مطابق اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایک بار 15دن کیلئے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے ، یہ اجازت وفاقی کابینہ کی طرف سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد کیا گیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہائی پروفائل ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ، وہ ایک اہم پیغام لے کر پہلے لندن جائیں گے بعد میں انہیں امریکہ جانا ہے جہاں واپسی پر وہ ایک انتہائی اہم پیغام لے کر پاکستان واپس آئیں گے۔،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close