سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو باہر جانے کی اجازت کیسے ملی؟ ہائی پروفائل ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہائی پروفائل ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ، وہ ایک اہم پیغام لے کر پہلے لندن جائیں گے بعد میں انہیں امریکہ جانا ہے جہاں واپسی پر وہ ایک انتہائی اہم پیغام لے کر پاکستان واپس آئیں گے ، ان خیالات کا اظہار اینکر پرسن اور

تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد اور راولپنڈی کی باہمی رضامندی سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے ، شاہد خاقان عباسی چاہے اس کو نہ تسلیم کرے یا مسلم لیگ ن کا جو بھی ردعمل اس بات پر آئے لیکن سابق وزیراعظم کی بہت ہائی پروفائل قسم کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، وہ بیرون ملک جاتے ہوئے ایک ’ پُڑیا ‘ لے کر لندن جائیں گے جہاں پر ان کی ملاقاتیں ہوں گی اور وہ ’پڑیا‘ وہاں دیں گے جس کے بعد انہیں امریکہ جانا ہے اور توقع ہے کہ وہ واپسی پر ایک بڑا ’ پُڑا ‘ لے کر آئیں گے جو کہ پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 15دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ، تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایک بار 15دن کیلئے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے ، یہ اجازت وفاقی کابینہ کی طرف سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد کیا گیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہائی پروفائل ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ، وہ ایک اہم پیغام لے کر پہلے لندن جائیں گے بعد میں انہیں امریکہ جانا ہے جہاں واپسی پر وہ ایک انتہائی اہم پیغام لے کر پاکستان واپس آئیں گے۔،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close