ساری اپوزیشن استعفوں پر متفق نہیں لیکن لانگ مارچ کریں گے، شیخ رشید نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا سے کیسے نمٹنا ہے، یہ فیصلہ جنوری میں ہوجائےگا، سارے فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمان ہیں، مولانا فضل الرحمان کریز سے باہر نکل کر انتقامی سیاست کھیل رہے ہیں، یہ سارے لوگ استعفوں پرمتفق نہیں لیکن لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے نجی

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی سمجھ دار ہیں،ان کوپتہ ہے ٹائپ شدہ استعفیٰ قبول نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی والوں نے بھی جب استعفے دیئے تو4 لوگوں نے اس میں نہیں دیئے۔ اسپیکر نے جب پی ٹی آئی والوں کو تصدیق کیلئے بلایا تو آدھے لوگ نہیں گئے۔ اپوزیشن والوں کو بتانا چاہتے ہیں جو آپ کروگے وہ ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا کیس بہت سیریس ہے۔اگرنیب نے صحیح طریقے سے کیس پیش کیا تو شہبازشریف کی سیاست ختم ہے۔ ان کی سیاست کا فیصلہ آئندہ 90 دنوں میں ہو جائےگا۔لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ اس وقت اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ اسلام کی بات کرنے والے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پہلے ہی کہا تھاکہ پارٹیوں میں سے پارٹی نکلے گی۔ جےیوآئی سے آغازہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حالات اتنے نہیں بگڑے جو اندازے لگائے جا رہے ہیں۔ موجودہ حالات سے سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری اٹھانا چاہتے ہیں۔جب بھی ٹکراوَ کی سیاست ہوئی ہے،آصف زرداری نے فائدہ اٹھایا ہے۔ نوازشریف غلط کھیل چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان انتقامی سیاست کھیل رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کریزسے باہرنکل کرکھیل رہے ہیں۔ مولانا سے کیسے نمٹنا ہے جنوری کے مہینے میں فیصلہ ہوجائےگا۔یہ سارے لوگ استعفوں پرمتفق نہیں لیکن لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں بات زیادہ نہیں بڑھنی چاہیے۔ درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔ ادارے کبھی بھی پاکستان کوعدم استحکام کی طرف نہیں جانے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں