نوازشریف کیلئے سخت وقت ختم ہوچکا ہے، ماہر علمِ نجوم کی سابق وزیراعظم سے متعلق پیشنگوئیاں

لاہور(پی این آئی) ماہر علم نجوم نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد ن لیگ سابق وزیر اعظم نوازشریف آئندہ سال وطن واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کیلئے سخت وقت ختم ہوچکا ہے، وہ اگلے سال بھی سیاست میں بھرپور انداز میں اِن رہیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نجوم سامعہ امجد نے کہا کہ میں تھوڑا

سا ذکر کردوں کہ جب نوازشریف تیسری بار وزیراعظم بنے تو میں نے پیشگوئی کی تھی، جب ان کی نااہلی ہوئی تب بھی پیشگوئی کی، اسی طرح جب وہ باہر گئے تب بھی میں نے پیشگوئی کی تھی۔میری پیشگوئی ان دنوں سچ ثابت ہوئی۔ مجھے نوازشریف اس سال آتے نظر نہیں آرہے،اگر وہ مجھ سے مشورہ بھی مانگیں تو میں کہوں گی کہ وہ اس سال پاکستان نہ آئیں۔ لیکن نوازشریف اور عمران خان دونوں نہیں سنتے، انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف نے حلف اٹھایا تھا تو میں باربار کہتی رہی ان کو ہر فیصلہ پھونک پھونک کررہنا چاہیے۔لیکن وہ بھی اپنے اندر ایک بادشاہ ہیں ، نوازشریف کا سخت وقت ختم ہوچکا ہے۔آسٹروپامسٹ علی زیدی نے کہا کہ نوازشریف اس سال وطن واپس بالکل نہیں آئیں گے، ستاروں کے مطابق ان کے ہاتھوں کی لکیریں بتاتی ہیں کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں ، بلکہ وہ سیاست میں بھرپور انداز میں اِن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مشکلات کافی کم ہوچکی ہیں۔ ماہر علم الاعداد کنعان چوہدری نے کہا کہ میں جب نوازشریف کی تاریخ پیدا ئش دیکھتا ہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ وطن واپس آسکیں گے، میں ان تقاریر پر سوشل میڈیاپر بھی پابندی دیکھ رہا ہوں، آنے والا وقت ان کیلئے کافی مشکلات ہوسکتی ہیں۔ان کیلئے قانونی مسائل بھی مزید پیدا ہوں گے۔ خاص طور پر سال 2021ء میں ان کیلئے مزید مشکلات نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close