مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں بغاوت ہو گئی، باغی رہنماؤں نے اجلاس طلب کر لیا،

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق 29دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، ملک بھر سے مولانا فضل الرحمن

کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔۔۔۔۔

گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کو چلا ہوا کارتوس قرار دے دیا

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جے یو آئی( ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چلا ہوا کارتوس قرار دے دیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں بلکہ وہ کارتوس بھی نہیں پھلجڑی تھے جو بجھ گئی۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کبھی زرداری،کبھی نوازشریف اور کبھی عمران خان کوبرا بھلا کہتے ہیں، انہی کے ساتھ پھر کھڑے ہوکر محاذ آرائی شروع کرتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا کی سیاسی بساط الٹنے کو ہے، عمران خان ناصرف یہ بلکہ آئندہ پانچ سال بھی پورے کریں گے، مولانا فضل الرحمان سیاست چھوڑ دیں یہاں ان کی دال گلنے والی نہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ ریسٹورنٹ، مدرسہ ، اسکول بند کریں گے مگر جلسے کریں گے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون

خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے گڈے اور گڈی کو استعمال کررہا ہے وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف سازش کررہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں