پی آئی اے ٹرین سے بھی سستی ہو گئی، موسم سرما میں ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی

کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کردیا، ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروا دی ہے۔ذرائع

کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک21اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ اضافی پروازیں25دسمبر سے31دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ7ہزار800روپے ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ15ہزار 600روپے کا ہوگا۔۔۔۔

پاکستانی کارکنوں کے لیے خوشی کی خبر،پی آئی اے نے القسیم کے لیے پروازں کا باقاعدہ آغاز کردیا

لاہور(آئی این پی ) پی آئی اے نے القسیم کے لیے پروازں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے پہلی پرواز اٹھارہ نومبر کو شروع ہوگی۔ پی آئی اے نے ایک نئی منزل سعودی عرب کا شہر القسیم متعارف کرادی۔ سعودی عرب کے وسط میں واقع القسیم میں کئی لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں۔ القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں کاعرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 18 نومبر بروز بدھ ملتان سے روانہ ہوگی۔ سعودی ایئر پورٹ حکام کی جانب سے پرواز کو واٹر کینن سلوٹ دیا جائے

گا۔ پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز بالترتیب ملتان اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ ان پروازوں پر 40 کلو سامان کی حد کے ساتھ تعارفی کرایہ بھی لاگو ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں