عوام لیں اب سکھ کا سانس، ایف بی آر کا رواں سال عوام پر مزید ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( این این آئی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال عوام پر مزید ٹیکس نہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہیں اور پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال عوام

پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 20جون2021تک 4963 ارب کا ٹیکس ہدف برقرار رہیگا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کیا جائیگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کی چھ ماہ کے لیے ٹیکس اقدامات میں تاخیر کی درخواست کو منظور کرلیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف سے ٹیکس اقدامات پر عمل میں تاخیر کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے انکم ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کارپوریٹ انکم ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جولائی 2021ء میں سیلز ٹیکس استثنیٰ پر دوبارہ بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرانے کی ہدایت کر دی، تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، اعلامیہ

اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ہفتہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیونے تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی

ہے کہ وہ اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر 2020 سے پہلے جمع کرا لیں ۔ گوشوارے داخل کرنے کیتاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں آسانی کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں 2020کے لئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیکس گزار نئے وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کے ذریعے راہ نمائی کے ساتھ سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹیکس آسان ایپ پر سمارٹ فون کے ذریعے بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو کہ قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے اور ایسے افراد جن کے اخراجات قابل ٹیکس آمدنی سے زائد ہے مگر انہوں نے سالانہ گوشواروں میں اپنی آمدن قابل ٹیکس آمدنی سے کم ظاہر کی ہے۔ایف بی آر کے ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں۔ ایف بی آر ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے صحیح اخراجات اور آمدن کے حساب سے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی راہ نمائی کے لئے ویڈیو ٹیو ٹوریلز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کسی بھی دشواری پیش آنے پر ایف

بی آر کی ہیلپ لائن 111772772 یا ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے مدد لی جا سکتی ہے۔ یاد رہے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن چھ لاکھ یا اس سے زائد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close