اپوزیشن کو کھلی دھمکی دے دی گئی، اس بار تمہارا واسطہ عمران خان سے پڑا ہے، آؤ دو استعفے

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئو دو استعفے، اس بار تمہارا واسطہ عمران خان سے پڑا ہے،ان کی چار استعفوں پر ہی ہوا نکل گئی ہے اورمنتیں کررہے ہیں قبول نہ کرو۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واڈا نے لکھا کہ بھگوڑے نواز شریف کی بیٹی مریم کہتی تھیں 400

فیصل واوڈا کا نامناسب رویہ، صحافیوں کا پریس کانفرنس کا بائیکاٹ - Pakistan -  Dawn News

استعفے منہ پر ماریں گے، ان کو انشا اللہ ناک رگڑ کر حساب دینا پڑے گا،ان کی وزیراعظم ہائوس کی خواہش حسرت ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی نشستیں ہی اتنی نہیں کہ کوئی فرق پڑے، پیپلزپارٹی (ن)لیگ کیساتھ اتحادکرہی نہیں سکتی، (ن)لیگ نے یی بی شہیدکے ساتھ کیاکچھ نہیں کیا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کو مریم نواز کے علاوہ کسی نے نہیں اپنایا ،(ن) لیگ میںدوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لیکرچل رہے، جلسوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، (ن) لیگ سے زیادہ لوگ توہم بھی نکال سکتے ہیں۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان آج کس شہر میں یونیورسٹی کا افتتاح اور ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم کا دورہِ چکوال ملک بھر میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور خاص کر ماضی میں نظر انداز ہونے والے اضلاع پر خصوصی توجہ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے. وزیرِ اعظم چکوال میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کوجدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے چکوال یونیورسٹی، بالکسر کا افتتاح کریں گے. اس کے ساتھ ساتھ جدید

سہولیات سے آراستہ 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور لاء کالج کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے. مزید وزیرِ اعظم رنگ روڈ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے. وزیرِ اعظم مقامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close