حکومت ایک قدم پیچھے لے، فواد چوہدری نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا جھنڈا اٹھا لیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ گفتگو کیلئے اپوزیشن کی سنجیدگی ضروری ہے، میں حامی ہوں بے

شک حکومت ایک قدم پیچھے لے، آگے چل کر ہم نے بڑے فیصلے کرنے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب ماحول اتنا کشیدہ نہیں جتنا ایک ماہ پہلے تھا، ڈائیلاگ میں کوئی ایسی بات نہیں، ہونے چاہئیں، مسئلہ ڈائیلاگ میں نہیں آ رہا، اپوزیشن نے جو شرائط رکھیں اس پر مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ فیٹف بل پر ہی دیکھ لیں اپوزیشن نے کیسی شرائط رکھی تھیں، جب بھی بات ہوتی ہے اپوزیشن این آر او جیسی شرائط رکھ دیتی ہے، اپوزیشن اپنی ضد سے پیچھے نہیں ہٹے گی تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان جیسے لوگوں کو پیادوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، بادشاہ تو فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں، فیصلے کا اختیار تو نواز شریف یا شہباز شریف کے پاس ہے۔۔۔۔

فواد چوہدری نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کر دی، مودی سرکار کے خلاف جاری احتجاج سے متعلق ٹوئٹ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان

تحریک انصاف و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی کسانوں کے کئی روز سے مودی سرکار کے خلاف جاری احتجاج سے متعلق ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 12 روز ہوگئے لیکن دہلی اپنے کسانوں کو سننے کیلیے تیار نہیں۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لگتا ہے ہندوتوا نظریے پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں، اسی لیے بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھارتی کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل سرحد کے دوسری طرح پنجابی کسان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کہیں بھی ہو سب کیلئے خطرہ بن جاتی ہے، اسی لیے ہمیں بھارتی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ مودی کی پالیسیاں پورے خطے کیلیے خطرہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں