محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 13ویں برسی کل اتوار کو منائی جائے گی، مریم نواز اور فضل الرحمان کو بھی شرکت کی دعوت، کون کون آئے گا؟

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 13ویں برسی کل اتوار کو منائی جائے گی،برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہو گی جبکہ ملک بھر میں بھی برسی کے سلسلہ میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول

بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کو بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔علاوہ ازیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں جو ان کی قبر پر حاضری دینے کے بعد جلسے میں بھی شریک ہوں گے ۔ بے نظیر بھٹو 27دسمبر 2007ء میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہو گئی تھیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close