بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر 13ویں برسی کی تیاریاں شروع

راولپنڈی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے زیر انتظام پارٹی کی چٸیرپرسن وسابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13ہویں برسی 27 دسمبر کو جاٸے شہادت لیاقت باغ دن 10بجے نہایت عقیدت واحترام سے مناٸی جاٸے گی۔ پیپلز پارٹی ورکرز کے قاٸدین محترمہ ناہید خان,صفدرعباسی, ابن رضوی, ملک مظہر و دیگر

کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر سینکڑوں جیالے شرکت کرینگے، پہلے لیاقت باغ میں واقع جاٸے شہادت کوعرق گلاب سے دھویا جاٸے گا، تازہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاٸیں گی اورچراغوں سے سجایا جاٸے گا، اس موقع پر قرآن خوانی کی جاٸے گی,جس کے بعد دعاٸیہ تقریب ہوگی۔ دعاٸیہ تقریب کے اختتام پر سب کے لٸے لنگر تقسیم کیا جاٸے گا، بارش کی صورت میں قرآن خوانی اوردعاٸیہ تقریب لیاقت باغ کے قریب واقع مسجد میں کی جاٸے گی۔۔۔۔

مریم نواز 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شریک ہوں گی

سکھر(این این آئی)مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26. دسمبر کو سکھر پہنچیں گی ، مریم نواز سکھرمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، رات قیام کے بعد 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش روانہ ہوگی ،ن لیگ کے صوبائی رہنما شاہ محمد شاہ ، ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی کے ہمراہ پیر کے روز سکھرمیں جلسہ گاہ کے انتخاب کے سلسلے میں دورہ کرینگے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26. دسمبر کو سکھر پہنچیں گی ،ن لیگ زرائع کے مطابق مریم نواز سکھرمیں ورکرز

کنونشن سے خطاب کریں گی اور رات سکھرمیں قیام کے بعد 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کریں سکھر میں ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ن لیگ کے صوبائی رہنما شاہ محمد شاہ ، ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی کے ہمراہ پیر کے روز سکھر میں جلسہ گاہ کے انتخاب کے سلسلے میں دورہ کرینگے واضع رہے کہ 27دسمبر کو پی پی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کے علاوہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ،اویس شاہ نورانی ،محمود خان اچکزئی ،اخترمینگل و دیگر پی ڈی ایم رہنما بھی شرکت کریں گے۔۔۔۔۔

ن لیگی تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے مریم نواز کو جمع کروا دیے ،نائب صدر ن لیگ کن رہنمائوں پر شدیدبرہم ہو گئیں

لاہور(پی این آئی)ن لیگی تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے مریم نواز کو جمع کروا دیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی نے۔ لیگی نائب صدرمریم نواز کو استعفے جمع کرادیئے

ہیں۔جلسے میں کم افراد لانے پر مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو قصور وار قرار دیا تھا۔ مریم نواز سے لاہور کےارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق لاہور جلسے پرارکان اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ 3 بجے شروع ہونا چاہیے تھا جو 5 بجے شروع ہوا۔ جلسے میں شریک عوام تاخیر کے باعث تھک گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز لانگ مارچ کے لیے تمام ارکان اسمبلی سے تجویز مانگ لی۔ اس سلسلےمیں مریم نواز چند روز بعد دوبارہ ملاقات کریں گی۔ لاہور جلسے میں بندے کم لانے پر مریم نواز نے ۔اپنی پارٹی کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو قصوروار قراردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close