ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) صوبہ پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسکول ایجوکیشن کو بی

ایڈ کوالیفائیڈ اساتذہ کی تفصیلات فراہم کی جائیں ، اس کے علاوہ گزشتہ سالوں میں مستقل کیے گئے اساتذہ کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے کانٹریک پر کام کرنے اور نوکری سے فارغ کیے گئے اساتذہ کا بھی مکمل ریکارڈ ترتیب دینے کا حکم جاری کیا ہے ، اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو مذکورہ تفصیلات 3 روز میں سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جب کہ ان احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کے خلاف کارروائی عمل مین لائی جائے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سیکنڈری سکول اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کرنے بنی گالہ پہنچ گئے تھے ، کنٹریکٹ اساتذہ نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں فوری مستقل کیا جائے پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا، احتجاجی اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ، بتایا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں 2014ء میں تعینات کیا گیا تھا لیکن تاحال انہیں مستقل نہیں جارہا، ایک ٹیچر کا کہنا ہے کہ ہمیں بطور ایجوکیٹرز بھرتی کیا گیا لیکن تاحال مستقل نہیں کیا گیا، بلکہ توسیع کردی جاتی ہے، ہم پر شرط عائد کی گئی ہے کہ پہلے پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرو، پھر مستقل کیا جائے۔ صوبہ پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں