مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے بڑی شرط رکھ دی، سیاسی میدان سے اہم خبر

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ حکومت استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے تو بات ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا شیرانی کے بیانے کو تحریک انصاف

سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جماعتیں نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہی ہیں، سب کا اتفاق ہےکہ حکومت کو جانا چاہیے۔مولانا نے کہا کہ جنوری میں کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی، حکومت اپنے استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہےکہ آپ کی سیکیورٹی ختم کرنے کےلیے دباؤ ہے۔ واضح رہے کہ ے یو آئی ف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد،مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کمیٹی نے چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیا یے،جب کہ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کریں گی۔چاروں رہنماؤں کے ساتھ جو پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرے گا،ان کی رکنیت بھی ختم کر دی جائے گی۔سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ حکومت استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے تو بات ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا شیرانی کے بیانے کو تحریک انصاف سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جماعتیں نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہی ہیں، سب کا اتفاق ہےکہ حکومت کو جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close