بحثیت قوم ہم اب تک پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان نہیں بناسکے ، سینیٹرفیصل جاوید

راولپنڈی(این این آئی)سینیٹرفیصل جاویدنے کہا ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے بحثیت قوم ہم اب تک پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان نہیں بناسکے ۔یہ بات انھوں نے یوم قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام آفتاب چنگیزی کے بنائے ہوئے قائداعظم کے مجسمے کا فتتاح اورسا لگرہ کا کیک کاٹنے

کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوںنے کہا کہ قائداعظم کو اللہ نے صلاحیت دی تھی کہ ناممکن کوممکن بنایا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نئے پاکستان کی طرف گامزن ہے اورجلدپاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے صرف اپنی جائدادیں بنائیں اورعام آدمی کا کوئی خیال نہیں رکھا۔انھوں نے کہا کہ قائدکا پاکستان اس وقت بنے گا جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔عوام کوفیصلہ کرنا ہے کہ ان کوکون سا پاکستان چاہیے۔انھوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے درخواست کریں گے کہ تمام آرٹسٹوں کوہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیں۔انھوں نے قائدکا مجسمہ بنانے پرّفتاب احمدچنگیزی کوخراج تحسین پیش کیا۔چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرمشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کوقائداعظم سے پیا رہے اورآج قائدکی بدولت آزادفضا میں سانس لے رہے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک غلامی کے خلاف تحریک تھی۔انھوں نے کہا کہ آزادی کیا ہوتی ہے یہ مقبوضہ کشمیرکی عوام سے پوچھا جائے کیونکہ مقبوضہ کشمیرپاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل جا رہی ہے،کشمیری رہنماوں کا اذیت دی جا رہی ہے۔قائدکا فرمان کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اس کی حقیقت آج بھی برحق ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ قائداعظم کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے ترقی یافتہ پاکستان کی

بنیادرکھی جا سکتی ہے۔آفتاب احمدچنگیزی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا مجسمہ بنانا ان کے لیے اعزازکی بات ہے۔تقریب میں میزابانی کے فرائض معروف دانشورنعیم اکرم قریشی نے اداکیے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں