راولپنڈی(این این آئی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی،لانگ مارچ اوراستعفوں کے دعوے اب دفن ہوگئے، استعفے اب لطیفے بن چُکے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں راولپنڈی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
کررہی تھیں،انھوں نے کہا صرف دواستعفے سپیکرتک پہنچنے پرہی پی ڈی ایم میں ہلچل مچ گئی ہے،مریم ریلیوں کی بات کرتی ہیں توشہبازقومی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں،پی ڈی ایم تحریک کی پہلے کوئی فکر تھی نہ اب کوئی پروا ہے،یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں،حکومت کو مولانافضل الرحمان کی ڈُگڈگی نہیں بجانی پڑے گی اُن کی اپنی ہی جماعت کے مولانا شیرانی نے مولانا کا ڈنکا بجا دیا ،حسرت اُن غنچوں پرجوبن کھلے مرجھا گئے ،معاون خصوصی کا کہنا تھانوازشریف نے یوم قائد پراپنی سالگرہ رکھ لی،نوازشریف اشتہاری اورعدالتوں کو مطلوب ہیں وہ واپس آئیں پاکستان کی عدالتیں اُن کا انتظارکررہی ہیں،میاں صاحب اپنی سالگرہ پروطن واپسی کا اعلان کریں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا پیرپگارا کے پیغام نے (ن) لیگ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے،انھوں نے کہا حکومت اداروں کے استحکام اورعوامی حقوق کیلئے کوشاں ہے ملک کو قائداعظم کے وژن کے مطابق آگے لے کرجائیں گے،قائد کا پاکستان ہمیں خودی کا درس دیتا ہے،انھوں نے کہا ایم کیوایم حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی، اتحادیوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کو ناکام بنانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،انھوں نے کہا پنجاب حکومت بہترین انداز میں عوام کی خدمت کررہی ہے،تعمیرپاکستان کے بعد اب استحکام پاکستان کیلئے عوام کوطاقتوربناناہوگا،انھوں نے
کہا آج کا دن کرسمس کا بھی دن ہے،یہ دن ہمیں امن اورمحبت کا پیغام دیتا ہے،اقلیتوں کو یقین دلاتی ہوں قائد کے وژن کے مطابق اُن کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،معاون خصوصی کا کہناتھا ملاوٹ مافیا سمیت ہرقسم کے مافیاز کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا،عثمان بُزدار کی قیادت میں ہم ان مافیازسے ٹکرا رہے ہیں،انہیں ملیا میٹ کرکے رہیں گے،یہ مافیازکسی کے خیرخوا ہ نہیں،انھوں نے کہااس سلسلے میں آٹومیشن اورٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جائے گا،ناجائزمنافع خوری کا خاتمہ کریں گے،عوام کے فلاح وبہبود کیلئے اقدام اُٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں