چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے علی راشد کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد نے ملاقات کی ۔علی راشد نے پارٹی چیئرمین کو کراچی کی بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی بھی موجود تھے۔

مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری ،مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ، ملاقات میں اہم ترین فیصلے متوقع

اسلام آباد(پی این آئی) مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری ،مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری ہے۔ جس میں مریم نواز ، بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شاہد خاقان سمیت مرکزی رہنما شریک ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 13 دسمبر کولاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے لائحہ عمل کے علاوہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 31 دسمبر تکاپوزیشن جماعتوں کے استعفوں کے حوالے سے بھی معاملات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کے خلاف متبادل پلان بھی زیرغور ہے۔قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ نے شرکت کی اور ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close