22 کروڑ عوام ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں، بے روزگاری اور مہنگائی اس وقت عروج پر ہے، کوئی استعفیٰ دے یا نہ دے اس سے غریب عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا

گوجرانوالہ (این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور اس شہر نے ہمیشہ تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے قبل امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے مریدکے میں نمازِ جمعہ ادا کی، نمازِ جمعہ کی

ادائیگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں، ملک میں ظلم ہو رہا ہے، ہم مایوسی میں امید کی شمع جلانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی اس وقت عروج پر ہے،کوئی استعفیٰ دے یا نہ دے اس سے غریب عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔سراج الحق نے کہا کہ ہم ظلم کے اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں غریب کے لئے ہر دروازہ کھلا رہے۔

مہنگائی اور بےروزگاری کے شکار عوام پر ناقابل برداشت بوجھ، ادویات کی قیمتوں میں262 فیصد اضافہ عدالت میں پہنچ گیا

لاہور(آئی این پی) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو

غیر قانونی ہے، عوام پہلے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے، عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافی کالعدم قرار دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close