اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ہم اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کو ایک مثالی ملک بنائیں گے۔ یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ بانی پاکستان
قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ہم اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کو ایک مثالی ملک بنائیں گےـ اعجاز شاہ نے کہاکہ پاکستان اور دنیا میں موجود تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور قائداعظم نے ہم سب کے لئے آزادی حاصل کی تھیـ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیںـ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں درپیش مشکلات کا سامنہ کر کے ہمیں آگے بڑھنا ہےـ انہوںنے کہاکہ فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کر کے ایک متحد اور یکجا قوم بن کر آگے بڑھنا ہےـ انہوںنے کہا کہ آج کے دن ہمیں قائد کے پیغام کو نہ صرف یاد رکھنا ہے بلکہ اس پر عمل پیرا ہو نے کا عزم بھی کرنا ہےـ انہوںنے کہاکہ اس ملک کی ترقی میں ہماری ترقی ہے ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا یے اور اندرونی و بیرونی خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہےـ انہوںنے کہاکہ آج کے دن ایمان اتحاد اور تنظیم کے اصوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے منظم طریقے سے ترقی کی منازل کا سفر طے کرنے کا عہد کرتے ہیںـ انہوںنے کہاکہ اپنے ملک و معاشرے کو منشیات جیسی برائی سے ہمیشہ کے لئے پاک کرنے کی پوری کوشش کریں گےـ انہوںنے کہاکہ اگر پوری قوم یکجا ہو اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرے تو قائد اعظم کے الفاظ کے مطابق کوئی دنیا کی طاقت پاکستان
کو ختم نہیں کر سکتیـ پاکستان پائندہ بادـ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں