ملکی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر میں امن کے فروغ کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی انتہائی ناگزیر ہے، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی مسیحی برادری کیلئے پیغام

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کے احترام کے ذریعے ہی امن اور ترقی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ مسیحی برادری کیلئے کرسمس تہوارکے موقع پراپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری کو کرسمس

تہوار پر دلی مبادکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کے احترام کے ذریعے ہی امن اور ترقی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر میں امن کے فروغ کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی انتہائی ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب امن، محبت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پائیدار امن کے قیام کیلئے بین المذاہب مکالمہ ضروری ہے،انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ  بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے پیغمبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایوان بالاء بھی ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ،اس حوالے سے موثر قانون سازی بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close