موٹروے پر خوفناک ایکسیڈنٹ 14 گاڑیاں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں‎

اسلام آباد (پی این آئی )موٹرو سے پر خوفناک حادثہ ، شدید دھند کے باعث14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور میں ناظر لبانہ انٹرچینج موٹروے پر انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پر دھند کے باعث تاحد نگاہ صفر ہونے کی

وجہ سے 14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثےمیں 3افرادں جاں بحق جبکہ 15کے قریب زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کے بعد شدید دھند نے ملک کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ جبکہ میدانی علاقے بھی شدید دھندمیں ہیںاس حوالے سے اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے موٹروے ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹرو ے کے سفر سے گریز کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close