اسلام آباد (پی این آئی) صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد
کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 14 فیصد طلباء کے پاس نیٹ کی سہولت ہے۔یوکے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اسکولوں کی وجہ سے نہیں پھیلی۔کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپ میں ہر جگہ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔ہم ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش برقرار رکھنے کے فیصلے کو مسترد کریں گے۔قبل ازیں ایک بیان میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ وفاق کی24 نومبر سے 24دسمبر تک بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے وزیر اعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سےاپیل کرتے ہیں کہ اسکولز ایس او پیز کے تحت کُھلے رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے۔ اسکولز کُھلے رکھنےکا واضح اعلان ہو چکا ہے۔تعلیمی اداروں کے لیے مائیکرولاک ڈاون کا آپشن استعمال کیا جائے۔کاشف مرزا نے کہا کہ سیاسی اجتماعات پرپابندی پر عمل درآمد کیا جائے۔یو این،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں،کیونکہ اسکولز بند کرنے کے نقصانات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث 5 کروڑطلبا کےتعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔2.5 کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔ صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں