نیب کے پاس جو اختیارات ہیں وہ مجھے دیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو حیران کن پیشکش بھی کر دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس ملک کو چلانا ہے تو نیب کو ختم کر دو۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزراء کے سامنے کہا کہ ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کر دو۔اگر ختم نہیں کر سکتے تو کچھ تبدیلیاں کر دو ورنہ نیب اس ملک کو نہیں چلنے دے

گا،نیب کا بل حکومت لائی تھی ہم نے کہا تھا کہ یہ ترامیم کریں۔شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب کے پاس جو اختیارات ہیں وہ مجھے دیں میں آپ کو دگنی ریکوری کر دوں گا۔ریکوری کوئی مشکل بات نہیں۔نیب کے پاس اندھے اور کالے اختیارا ت ہیں ، اور اس وقت ملک میں سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے۔ہر ہاؤسنگ کالونی والے کو نیب بلاتی ہے۔نیب انہیں بلا کر کہتا ہے کہ آپ کے فلانے ایم این اے اور ایم پی اے سے تعلقات ہیں۔اگر اس پر نیب کا کیس بن جائے تو بےچارے کا کاروبار تباہ ہو جاتا ہے،زمین کا کاروبار تو اعتماد میں ہوتا ہے،پھر نیب ان لوگوں سے کروڑ روپے پکڑ کر چھوڑ دیتا ہے۔نیب کا صرف یہی کام ہے۔ ۔سابق وزیر اعظم نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب میں ترمیم کا بل ہم لے کر نہیں آئے بلکہ گورنمنٹ لے کر آئی تھی ہم تو فقط اتنی سی ترمیم چاہتے ہیں کہ نیب کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے ا س کی ضرورت ہی نہیں ہے۔اگر کرپشن پکڑنی ہے تو ہمارے پاس دیگر ادارے ہیں آئین ہے وہ کرپشن کی تحقیقات کریں گے۔ کرپشن پکڑنا کون سا مشکل کا ہے بس نیب کو ختم کر دیا جائے۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ذرا حکومتی مشیران مل کر اس سوال کا جواب دیں کہ نیب ترمیم کا بل کون لایا تھااور کس کی وساطت سے آیا تھا اور اس کی تبدیلی کے حوالے سے میٹنگز کون سے بند کمرے میں ہوا کرتی تھیں ذرا یہی عوام کے سامنے لا دیں پھر مان جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close