وزیراعظم عمران خان کے پنجرے سے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، دعوے نے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پنجرے سے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں ، بہت جلد لال ، پیلے اور نیلے گھوڑے عمران خان کو تنہا چھوڑنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ موسمی پرندے نئے ٹھکانے تلاش کرنے

کیلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں کیوں کہ حکومتی صفوں میں موجود کچھ باضمیرلوگ حکومتی مافیا سے خود تنگ آچکے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگرپی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہورہی ہےتوآپ ساہیوال سےالیکشن لڑنے کی تیاریاں کیوں کررہےہیں؟۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب تو عمران خان نے خود بھی اپنی نااہلی اور نالائقی کا اعتراف کرلیا ، حکومت چلانے کی تمہاری کوئی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کی تیاری تھی ، تمہاری حکومت چلانے کی تیاری ہو یا نہ ہو ، عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری کرلی ہے۔انہوں نے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نام ہے اس شخص کا جو ڈھائی سال حکومت چلانے کے بعد کہتا ہے کہ مجھے حکومت چلانی نہیں آتی ، کہاں ہے وہ 200 افراد کی ٹیم جو یہ کہتا تھا کہ میرے پاس ہے ہمیں تو کہیں وہ ٹیم نظر نہیں آئی ، نالائقی کے خلاف احتجاج کرنا تھا اس نے خود ہی اعتراف کر لیا ، عمران خان نے کہا تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے ، عمران خان نے کل خود اپنی نالائقی کا اعتراف کر لیا ہے آج عوام کو بتاتا ہے مجھے بجلی کا ، گردشی قرضوں کا ، حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا میری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی ۔مریم نواز نے کہا کہ ، 400ارب کا چینی پر ڈاکہ ڈالنے کی پوری تمہاری تیاری تھی ، سوا دو سو ارب کا آٹے پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری تھی ، 122 ارب کی ایل این جی پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری تھی ، پاکستانیوں کو مہنگی گیس فراہم کرنے کی تمہاری تیاری تھی ، ایک کروڑ نوکریاں دینے کی تمہاری تیاری نہیں تھی لیکن جو لوگ تم پر پیسے خرچ کرتے ہیں ان کو باہر سے لاکر نوکریاں دینے کی تیاری تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close