ترکی نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کیخلاف پراپگینڈا کرنیوالی بھارتی ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی گئی

انقرہ (پی این آئی) ترکی نے دوست ہونے کا حق ادا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشکل وقت کے ساتھی اور دوست برادری اسلامی ملک ترکی نے ایک مرتبہ اپنی سچی دوستی ثابت کر دی ہے۔ ترکی کی جانب سے بھارت کیخلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک ویب سائٹ پاکستان

کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف تھی، ترک حکام نے اس ویب سائٹ کیخلاف کاروائی کی ہے۔پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والی بھارتی ویب سائٹ پر ترکی میں پابندی عائد کر دی گئی ہے ترکی کے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی بھارتی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا ہے۔ ایک بھارتی گروپ کی جانب سے 1909 میں قسطنطنیہ سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے ہفت روزہ اخبار کے نام پر ایک ویب سائٹ بنا کر ترکی میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔ترک حکام نے معاملے کا علم ہونے پر فوری ایکشن لیا اور ویب سائٹ کو ترکی میں بلاک کر دیا گیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی بھارت کی ایک بڑی پراپیگنڈا مہم کا پردہ چاک ہوا تھا۔سامنے آنے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بھارت نے ایک جعلی نیٹ ورک تشکیل دے کر عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری تھا۔ بھارت کی جانب سے اس نیٹ ورک کی مدد سے جھوٹی خبریں پھیلا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ نیٹ ورک کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ترکی نے دوست ہونے کا حق ادا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشکل وقت کے ساتھی اور دوست برادری اسلامی ملک ترکی نے ایک مرتبہ اپنی سچی دوستی ثابت کر دی ہے۔

close