بڑا کیس، بڑی کامیابی، نیب نے فوڈ اسکینڈل انکوائری کے دوران ملزمان سے 10 ارب روپے سے زائد وصول کر لئے

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو سکھر نے فوڈ سکینڈل میں انکوائری کے دوران ملزمان سے 10.612 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ نیب کے مطابق بعض کاٹن جنرز کو فوڈ کیسز میں ملوث ہونے پر نیب کی جانب سے بلایا گیا۔ انہوں نے 160,615,975 روپے اور 15,786,098 روپے کی پلی بارگین کی اور

احتساب عدالت میں اپنا جرم تسلیم کیا۔ میسرز فقیر کاٹن فیکٹری گھوٹکی کے خلاف سرکاری گندم کے خوردبرد کے الزامات تھے۔ نیب سکھر نے پاکستان کاٹن اینڈ جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے جو کہ نیب سکھر کو بدنام کرنے کیلئے مذموم پروپیگنڈے کا حصہ ہے اور نیب کی جانب سے بدعنوان عناصر کے خلاف جاری باضابطہ تحقیقات سے متعلق نیب پر غیر ضروری دبا ڈالنا ہے۔ نیب سکھر نے محکمہ خوراک اور دیگر سرکاری حکام کا ایک اور نیٹ ورک بھی بے نقاب کیا ہے، وہ بھی اس سکینڈل میں ملوث ہے، یہ نیٹ ورک 2016سے منظم انداز میں بڑے پیمانے پر کام کر رہا تھا، اس نیٹ ورک میں فلور ملز مالکان، مڈل مین، محکمہ خوراک کے چھوٹے اور بڑے افسران اور دیگر شامل تھے۔ نیٹ ورک کی غیر قانونی سرگرمیوں کو مزید سامنے لانے کیلئے نیب سکھر نے ضلع گھوٹکی میں قانون کے مطابق تحقیقات شروع کیں۔ میسرز شہنشاہ فلور مل کے مالک کو گرفتار کیا۔ تحقیقات کے دوران ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ فلور ملز مالکان نے ضلع گھوٹکی کے فلور ملز مالکان سے وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے ریلیف حاصل کرنے کے تناظر میں بھاری رقوم وصول کیں۔ سرکاری ملازمین کیلئے حاصل کی گئی رقم تقریبا ایک ارب روپے سے زائد ہے، ملز مالکان کو چار

طریقوں سے سہولت فراہم کی گئی۔ ملز مالکان نے حقیقی گروورز کی بجائے چند فلور ملز مالکان کو باردانہ جاری کیا۔ محکمہ خوراک نے سرکاری خریداری کیلئے گندم مختص کرنے کی بجائے فلور ملز، کاٹن ملز اور رائس ملز کو پی آر سیز قرار دے کر غیر قانونی فائدہ پہنچایا۔ ملز مالکان نے کریڈٹ پالیسی کے تحت 180 دن میں رقوم کی ادائیگی کیلئے غیر قانونی ریلیف حاصل کیا۔ محکمہ خوراک نے ان کی ملز میں رکھی گئی سرکاری گندم کو فروخت کرنے کیلئے فلور ملز اور کاٹن فیکٹریوں کے مالکان کو ذاتی مفاد کیلئے ریلیف دیا۔ مہیش کمار اور اشوک کمار نے مختلف فلور ملز مالکان، کاٹن فیکٹریوں اور رائس ملز سے بڑے پیمانے پر رقوم حاصل کیں۔ نیٹ ورک کے اہم گرفتار ملزم شہنشاہ فلور مل کے مالک اشوک کمار کے انکشاف پر ملزم عبدالرشید چاچڑ انسپکٹر محکمہ خوراک گھوٹکی کو گرفتار کیا گیا۔ کرپشن فری پاکستان کیلئے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close