لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 71برس کے ہو گئے ۔ نواز شریف 25دسمبر1949ء کولاہورمیں پیدا ہوئے ۔وہ 6نومبر 1990ء سے 18اپریل 1993ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے، دوسری مرتبہ12ویں وزیر اعظم کے طور پر17فروری 1997ء سے لیکر
12اکتوبر 1999ء تک مسند اقتدار پر فائزرہے جبکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعدایک بارپھر انہیں وزیراعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہواہے تاہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں انہیں عہدے اس منصب سے ہٹا دیاگیا ۔۔۔۔
نوازشریف نے اپنی حکومت کے دوران 2مرتبہ وفد اسرائیل بھیجا اسرائیلی میڈیا نے سابق دور میں اسرائیل آنیوالے پاکستان کے معروف مذہبی رہنما کا نام بتا دیا
اسلام آباد(پی این آئی)اسرائیلی میڈیا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے دور میں دو بار وفد اسرائیل بھیجنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف دورمیں بھیجے گئے ایک وفد میں مذہبی رہنما بھی شامل تھے۔اسرائیلی میڈیا نے دورہ کرنے والے رہنما کا نامبتاتے ہوئے دعوی ٰکیا کہ نواز دور میں آئے وفد کی قیادت مولوی اجمل قادری نے کی اور اجمل قادریکیقیادت میں مذہبی رہنما اسرائیل آئے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب مریم صفدر کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا؟ اور ان کی
اسرائیل سے کیا ڈیل ہوئی ؟کیونکہ مریم نے خود ٹویٹ کر کے یہ مان لیا کہ ان کے والد نے اسرائیل میں اپنا نمائندہ بھیجا تو اب قوم جواب تو مانگے گی۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے مریم نواز نے ٹویٹر پر ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ نا صرف شیئر کی بلکہ ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اسرائیلی ٹیلی ویژن آئی 24 کو دیئے گئے نور داہری کے مختصر انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا اور نورداہری کی ٹویٹ میں لکھی گئی لائن کو کاپی پیسٹ کردیا جس میں لکھا تھا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے تل ابیب دورے سے متعلق میرے اسرائیلی ٹیلی ویژن چینلکو انٹرویو کا ایک کلپ۔مریم نواز نے یہ کلپ تو حکومت کے خلاف شیئر کیا تھا لیکن یہ ان کے اپنے ہی خلاف ہو گیا کیونکہ اس ویڈیو میں نور داہری نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے 2 بار اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے وفد بھیجے تھے اور جببینظیر حکومت میں تھیں تو انہوں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی تھی انہوں نے بھی تعلقات کی بحالی سے متعلق بات چیت کی تھی۔دریں اثنا گزشتہ شب نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہے، ہمارے کسی وزیر کے اسرائیل جانے کی خبریں غلط ہیں جب ہم اسے تسلیم نہیں کر رہے تو ہم وہاں کیوں جائیں گے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں