ن لیگی ارکان کیلئے استعفے جمع کرانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن ہے، طے شدہ تاریخ کو سپیکر کو جمع کروائے جائینگے، ن لیگی لیڈر کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے اپنے ارکان کے لئے استعفے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے،ہمارے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں جن پر حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت

کرے گی۔انہوں نے کہا کہ استعفے پارٹی کی ہدایت کے مطابق طے شدہ تاریخ کو سپیکر کو جمع کروائے جائیں گے ،پارٹی کی ارکان کو ہدایت ہے کہ کوئی استعفی براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو نہیں جمع کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے پارٹی کی مرکزی ترجمان سے تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ چلائی جائیں۔۔۔۔

ن لیگی ارکان اسمبلی جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں، حکومتی رہنما کی اپوزیشن کو للکار

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم صفدر نے استعفوں کی دھمکی دی ہے، ن لیگی ارکان اسمبلی جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مارچ تککیوں انتظار کرناہے، نیک کام میں دیر کیوں یہ عمران خان ہیں، یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آپ کے بابا تھے جنہوں نے آپ کی دھمکی میں آکر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پرنسپل

کو فارغ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close