اسلام آباد( پی این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چین کو خطرہ پاکستان کو خطرہ سمجھا جائے گا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن ہر قسم کی سازشیں کررہے ہیں، پاکستان دشمن کی ہر سازش کا بھرپور مقابلے کرتے ہوئےاسے ناکام بنائے گا۔ نجی ٹی
وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے بھارت کے بعد اپوزیشن کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کے بھائی نے واضح کہہ دیاہے کہ وہ استعفی نہیں دے گا۔ سجاد اعوان کہتےہیں کہ استعفیٰ تو پارٹی قیادت کو بھیجا ہی نہیں تھا معلوم نہیں سپیکر کے پاس کیسے پہنچ گیا؟مراد سعید نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا یہ استعفی نہیں ڈرامہ ہے، اگر استعفے دینے ہیں تو دیں ڈرامہ کیوں کرتے ہیں؟ یہ آج دیں گے کل ہم منظور کرلیں گے۔ اپوزیشن کی سیاست صرف لوٹ مار کی کرپشن بچانا ہے۔ چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رانگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمرکزی ترجمان اورنگزیب بھی موجود تھیں۔چین کے سفیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ،چین کے سفیر نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں سی پیک اور پاک چین تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے تجربے اور صلاحیت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سی پیک کے عمل میں تاخیر
افسوسناک ہے، پاکستان کے عوام اس میں تیزی دیکھنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لئے اہم ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کو پاکستان اور خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ تصور کرتے ہیں،پاکستان اور چین آئرن برادرز اور بااعتماد دوست ہیں۔پارٹی رہنمائوں نے تعزیت اور ہمدردی کے پیغام پر چین کی حکومت، عوام اور چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ہمارے دور میں پہلے پاک چائنا کلچرل ایکسچینج معاہدے پر دستخط ہوئے تھے،ہم سی پیک کو معاشی ترقی کے منصوبے سے ثقافتی شراکت داری کے اگلے مرحلے پر لے گئے تھے۔چین کے سفیر نے محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پربھی اظہار تعزیت اور ہمدردی کی،چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی جانب سے سوگوار خاندان کے لئے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں