وفاقی حکومت کا چھوٹے تعلیمی اداروں کو کتنے لاکھ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ؟؟

لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت نے چھوٹے تعلیمی اداروں کو5 لاکھ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئر پرسن پیراضیا بتول نے بتایا کہ قرض اساتذہ کونوکریوں سے نہ نکالنے اورتنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط ہوگا۔وزارت تعلیم،بینکوں کو قانون کی پاسداری کرنے والے تعلیمی اداروں کی فہرست دے گی۔

چیئرپرسن پیرا نے بتایا کہ سکولزکی بینکوں میں قرض کی درخواست کے بعد ریکارڈ دیکھا جائے گا جبکہ حکومت سکیورٹی کی فراہمی اورسود کی ادائیگی میں بھی تعاون کرے گی ۔ضیا بتول نے مزید وضاحت کی کہ صوبے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے بینکوں کو فہرست فراہم کریں گے ۔۔۔۔۔

وفاقی حکومت کا ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت کا ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی اعلی سطح بریفنگ۔ وزیر اعظم عمران خان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میںپر امن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔ اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری

اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close