چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رانگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمرکزی ترجمان اورنگزیب بھی موجود تھیں۔چین کے سفیر نے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ،چین کے سفیر نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں سی پیک اور پاک چین تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے تجربے اور صلاحیت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سی پیک کے عمل میں تاخیر افسوسناک ہے، پاکستان کے عوام اس میں تیزی دیکھنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لئے اہم ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کو پاکستان اور خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ تصور کرتے ہیں،پاکستان اور چین آئرن برادرز اور بااعتماد دوست ہیں۔پارٹی رہنمائوں نے تعزیت اور ہمدردی کے پیغام پر چین کی حکومت، عوام اور چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ہمارے دور میں پہلے پاک چائنا کلچرل ایکسچینج معاہدے پر دستخط ہوئے تھے،ہم سی پیک کو معاشی ترقی کے منصوبے سے ثقافتی شراکت داری کے اگلے مرحلے پر لے گئے تھے۔چین کے سفیر نے محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پربھی اظہار تعزیت اور ہمدردی کی،چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی جانب سے سوگوار خاندان کے لئے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

نجی اسکولوں کی مالی حالت پر سرکار کو ترس آ گیا، کام جاری رکھنے کے لیے قرضے دینے کی تجویز

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں،مجھے نہیں لگتا کہ 11 جنوری سے اسکول کھل سکیں گے، کورونا وائرس میں ابھی کمی نہیں آ رہی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ این سی او سی میں تجویز دی تھی کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو نجی اسکولوں سے بات کرنا چاہیئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close