پائوڈر سے تیار شدہ دودھ سے بھرا ٹینکر پکڑ ا گیا، کیا کارروائی کی گئی؟

پتوکی(این این آئی)محکمہ پنجاب فوڈ اٹھارٹی قصور آفیسر محمد رضوان امجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ رتی پنڈی میں زبر دست کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مصنوعی پائوڈر سے تیار شدہ دودھ کے ٹینکر کو پکڑ لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق

محکمہ پنجاب فوڈ اٹھارٹی قصور آفیسر محمد رضوان امجد کو اطلاع ملی ہے کہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ رتی پنڈی میں ملزمان محمد صدیق ، محمد سلیم جو کہ غیر معیاری مضر صحت ،پاڈر والے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں جو اس وقت رتی پنڈی تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ٹینر نمبری LES 9983 پر موجود ہیں ٹینکر میں ہزاروں لٹر دودھ موجود ہے جس پر محکمہ پنجاب فوڈ اٹھارٹی قصور آفیسر محمد رضوان امجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوراً کارروائی کرتے ہوئے دودھ کے ٹینکر کو پکڑ لیا اور محکمہ فوڈ پنجاب اٹھارٹی کی ٹیم نے موقع پر دودھ ٹینکر میں موجود 2500لیٹر دودھ تلف کردیا محکمہ فوڈ ٹیم کی مدعیت میں ملزمان محمد صدیق ، محمد سلیم کے خلاف مقدمہ تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے درج کرلیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close