مہنگائی کی ایسی کی تیسی، روٹی 5 روپے، سادہ نان 10 روپے اور روغنی نان 12 روپے میں ملے گا

سرگودھا(این این آئی)جماعت اسلامی نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے عزم پر الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام فوڈ بنک کے نام سے سستا تندور سکیم کا اجرا کر دیا جس کے تحت سرگودھا شہر کے علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹان میں سستا تندور کا افتتاح کردیا گیا یاس موقع پرضلعی امیر جماعت اسلامی حاجی

جاوید اقبال چیمہ،ضلعی صدر الخدمت فانڈیشن میاں اظہار الحق اور دیگر نے کہا کہ سرگودھا میں فوڈ بنک کے حوالے سے یہ پہلا سستا تندور لگایا گیا ہے جو صبح نو بجے سے رات 10بجے تک عوام کو سستا کھانا فراہم کرئے گا جس کا مقصد عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنے کے لئیسستا اور معیاری کھانا کی فراہمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سستا تندور پر صرف 30روپے میں کھانا کھانے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ روٹی صرف 5روپے، سادہ نان10روپے اور روغنی نان 12روپے میں مہیا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن ایسے سستے تندور شہر کے مختلف علاقوں میں لگانے کا عزم رکھتی ہے جسے جلدتکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔۔۔۔

قبل قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے کی لوٹنے والی خواتین کا سراغ مل گیا، تفصیل جانیئے

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے خیابان بدر میں چند دن قبل قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے کی لوٹنے کی واردات میں ملوث 2 خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میں دو ماسیوں نے ایک فیملی کو نشہ آور قہوہ پلا کر گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی واردات کی تھی، تفتیشی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ان ماسیوں کی تلاش تیز کر دی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر میں دونوں خواتین کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تفتیشی حکام نے بتایاکہ ماسیوں نے شناخت چھپانے کے لیے چادروں کا استعمال کیا تھا، اور دونوں خواتین نے انتہائی مہارت سے واردات کی تھی۔ڈیفنس خیابان بدر میں رہائش پذیر فیملی کے ذرائع نے بتایاکہ ملزمہ ثمینہ نے گھر میں موجود خواتین کو قہوے میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلائی تھی، اس کے بعد ملزمہ اپنی ساتھی سمیت کروڑ سے زائد مالیت کا مال لوٹ کر فرار ہوگئی۔ڈکیتی کی واردات میں ایک کلو سونا، 25 ہزار اماراتی درہم لوٹے گئے تھے، 4 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد متاثرہ فیملی کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، رپورٹ کے مطابق نشہ آور قہوہ پینے والے افراد کی طبیعت ٹھیک ہے۔واردات کے بعد پولیس نے فیملی سے رابطہ کر کے گھر کا

جائزہ بھی لیا، پولیس حکام کے مطابق سائوتھ زون پولیس نے متعدد مرتبہ مہم چلائی ہے کہ ماسیوں کا ڈیٹا ضرور لیں، لیکن کوئی بھی شخص ماسی یا ملازم رکھنے سے قبل اس ہدایت پر عمل نہیں کرتا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں