کوہاٹ(این این آئی)تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے نواحی علاقے ٹیری میں ہندوؤں کے مندر پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے رحلت کر گیا۔ پولیس اور ریسکیو1122 کے مطابق بدھ کے روزعلی الصبح تاریخی قصبہ ٹیری میں واقع ہندوؤں کے مندرپرڈیوٹی دینے والا مقامی پولیس سٹیشن کا
سپاہی عبداللہ شاہ کواچانک دل کا دورہ پڑا۔ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ سپاہی کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دل کے دورہ کے باعث خالق حقیقی سے جاملا۔ بعدازاں مرحوم کی نمازجنازہ پولیس لائن کرک میں اداکردی گئی جس میں ڈی پی او کرک عرفان اللہ خان‘ ایس پی انوسٹی گیشن ظاہرشاہ خان اور دیگر پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق بعدزاں مرحوم عبداللہ شاہ کے جسدخاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں موسیٰ خیل ڈومیل ضلع بنوں روانہ کردیا گیا جہاں اْن کی تدفین کی گئی۔۔۔۔
پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے ویزے جاری کر دیئے
اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے دسمبر میں انڈین یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کیے۔ ان یاتریوں کو ویزے اپنے مقدس مذہبی مقامات کی یاتراء کےلیے جاری کیے گئے۔ گزشتہ روز 47 انڈین ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔
’یہ ہندو یاتری 23 سے 29 دسمبر تک پنجاب کے ضلع چکوال میں شری کٹاس راج مندروں یا قلعہ کٹاس کا دورہ کریں گے۔‘کٹاس راج مندر ہندو یاتریوں کے لیے ایک مقدس تالاب کے گرد قائم ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق مذہبی مقامات کے دورے کے باہمی پروٹوکول 1974 کے تحت ہزاروں انڈین سکھ و ہندو یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔یہ یاتری ہر برس متعدد مذہبی تقریبات و مذہبی میلوں میں شرکت کرتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئی دلی سے ہندو اور سکھ یاتریوں کو جاری ہونے والے یہ ویزے ان تقریبات میں شریک ہونے والے دیگر ممالک سے یاتریوں کے علاوہ ہیںہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی جانب سے ان مذہبی مقامات کی یاترا میں سہولت کاری کا حصہ ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں