بہت بڑی گرفتاری ہونیوالی ہے؟ برطانیہ سے ن لیگ کی کمر توڑدینے والی خبر آئیگی، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) معروف صحافی کا دعویٰ ہے کہ چند دنوں میں برطانیہ سے آنے والی خبر ن لیگ کی کمر توڑ دے گی۔ کوئی بہت بڑی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے،لاہور اور برطانیہ سے ایسی خبر آئے گی جو سارا دن ٹی وی پر چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں

کہ پارٹی میں کچھ رہنما ناراض ہیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے تین دن سے مریم نواز خاموش ہیں۔کوئی ایسی بری چیز سامنے نہیں آ رہی۔کوئی اہم ملاقات سامنے نہیں آ رہی۔نہ ہی کوئی بڑا بیان سامنے آ رہا ہے۔میری اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے ملاقاتوں کا سلسلہ بہت کم کر دیا ہے۔پارٹی کے اہم ترین رہنما بھی ان سے ملنا چاہتے تھے لیکن وہ نہیں ملی۔ابھی تو سب استعفے دیں گے لیکن اصل استعفے وہ ہوں گے جو اسپیکر اسمبلی کو دئیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اطلاع کے مطابق مریم نواز بہت پریشان ہیں۔انہوں نے اپنے خلاف کیسز کے گواہوں کو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن اس میں یہ ناکام ہو گئی تھیں۔ن لیگی کی قریبی فیملی آئی لیکن مریم نواز نے ان سے ملنے سے بھی انکار کر دیا۔ نواز شریف بھی چند دنوں سے خاموش ہیں، برطانیہ سے بھی کوئی تصویر یا بیان نہیں آ رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں بھی کوئی گڑ بڑ چل رہی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف برطانیہ سے کہیں اور منتقل ہو جائیں گے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں برطانیہ اور لاہور سے بہت بڑی خبر آنے والی ہے،سب ٹی وی پر اسی خبر کو ڈسکس کر رہے ہوں گے۔اس خبر سے پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ہو سکتا ہے کہ کوئی بہت بڑی گرفتاری بھی ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close