سپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری، 66 افسران عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی پاسداری۔ سندھ کے بلدیاتی میونسپل کمیٹیز میں غیر قانونی طور پر اوپی ایس ودیگر معاملات میں پائے جانے کے سبب 66 ٹاون افسران عہدوں سے فارغ کردیئے گئے جبکہ ان کی جگہ گریڈ وائز ٹائون افسران کو تعینات کردیا گیا۔ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے

حکمنامہ جاری کر دیا۔ ٹائون کمیٹی کی طرز پر بلدیاتی نظام رائج ہے جہاں مختلف محکمہ جات میں ٹاون افسران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مذکورہ احکامات سے قبل گریڈ 11 کے افسران کو بھی ٹاون افسران مقرر کر دیا گیا تھا جو کہ او پی ایس کے زمرے میں آتا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اب گریڈ کے لحاظ سے ٹاون افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔۔۔۔

سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مظفرآباد (پی این آئی) سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر،سینئرجج ہائیکورٹ جسٹس محمد شیراز کیانی، جج ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء،ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر راجہ انعام اللہ خان، صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن ناصر مسعود

مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سینٹرل بار احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔تقریب میں چیئرمین سروس ٹریبونل خواجہ نسیم، ممبر سروس ٹریبونل راجہ منظور، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار راجہ الطاف، صدر ہائیکورٹ بار راجہ آصف بشیر، ممبران آزادجموں وکشمیر بار کونسل شوکت عزیزاور مقبول وار، سابق صدر سپریم کورٹ بار منظورقادر ایڈووکیٹ، سینئر قانون دان راجہ حنیف، عبدالرشید عباسی ، ڈسٹرکٹ و سیشن جج مظفرآباد راجہ امتیاز کے علاوہ آزادکشمیر بھر سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز،سابقہ صدور بار ایسو سی ایشنز، ممبر بار کونسل اور سینٹرل بار کے اراکین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ بار اور بیچ لازم و ملزوم ہیں۔عدلیہ اسی صورت باوقار ہوگی جب بار باوقار ہوگی۔ جسٹس مصطفی مغل کے ساتھ دیرینہ تعلق رہا ہے اور ان کے ساتھ زندگی کا خوبصورت وقت گزرا۔جسٹس غلام مصطفی مغل کی صورت میں ایک عظیم ساتھی ریٹائر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس غلام مصطفی مغل نے بطور چیف

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close