کونسے دو وفاقی وزرا نواز شریف کیساتھ رابطے میں ہیں؟ ن لیگ نے نام سامنے لانے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 وفاقی وزراء کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا گیا ہے ، حکومت نے تردید کی تو وزراء کے نام اور گفتگو سامنے لے آوں گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی بتادوں گا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہم سے کیا این آر او مانگا گیا اگر انہوں نے نہیں مانگا تو ابھی حکومت اس چیز سے انکار کرے تو اس صورت میں اس رابطے کے ثبوت بھی دوں گا اور وفاقی وزراء کے نام بھی بتاوں گا۔طلال چوہدری کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 وفاقی وزراء نے ہم سے رابطہ کرکے اپنی حکومت چلانے کیلئے ہمیں سپیس دیں اور کہا ہے کہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔دوسری طرف وفاقی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او مانگنے کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے این آر او مانگنے کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنےلانےکی ہدایت کردی۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کارروائی نہ کرے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو جائے۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی نیب قانون میں مجوزہ تجاویز پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ کےشفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آیا، ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ جبکہ یہ پھر الیکشن کی شفافیت مشکوک بنانا چاہتے ہیں۔

close