اسٹیل ملز کے بارے میں اہم فیصلہ، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی جائے گی ۔نجکاری ڈویڑن کمیٹی کو ٹرانزیکشن اسٹرکچر کے بارے میں بریفنگ دے

گا۔۔۔۔۔

اپوزیشن کا دباؤ کام کر گیا، وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا، اٹارنی جنرل نے نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا، اٹارنی جنرل نے نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دیا.وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو این ایف سی سے نکال دیا۔ اٹارنی جنرل نے این ایف سی کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میںپیش کردیا۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت کی۔ٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نوٹیفکیشن غیر موثر ہو گیا،اب یہ نوٹیفکیشن آن فیلڈ ہے، مشیر خزانہ کو نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا.قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ٹی او آرز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن پر مجھے بھی اعتراض تھا۔جسٹس عامرفاروق نے

درخواست گزار سے کہا کہ جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا ، آپ نے اپنے کیس میں جو استدعا کی اس پر عمل ہو گیا، کمیشن کے نئے نوٹیفکیشن کے بعد آپ کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی درخواست نمٹا دی۔لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارا اعتراض تھا کہ ہم سے مشاورت کے بغیر مالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا، ہماری یہ کامیابی ہے کہ حکومت کو ہم نے آئین کے تحت کام کرنے پر مجبورکیا۔عدالت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف ن لیگ کے انجینئر خرم دستگیر کی درخواست نمٹا دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں