بیٹے کی فرمائش پر گاڑی پر قومی پرچم لگانے والے شہری کا چالان

کراچی (پی این آئی ) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران میٹروپول چوک پر ٹریفک پولیس نے قومی پرچم اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر شہری کا پانچ سو روپے کا چالان کر دیا۔ ٹریفک سیکشن کینٹ کے

سیکشن آفیسر انسپکٹر محمد مہتاب کے مطابق شارع فیصل سے میٹرو پول کی طرف آنے والی پرائیویٹ کار نمبر بی ایم اے 490 پر منسٹر طرز کا جھنڈا لگا دیکھ کر انہوں نے گاڑی کو روکا، کار کی عقبی نمبر پلیٹ فینسی تھی جس پر گاڑی کا کا نمبر بہت چھوٹے الفاظ میں درج تھا جب کہ نمبر پلیٹ پر صرف اسٹائلش طرز کا ڈبلیو تحریر تھا۔ پولیس کے مطابق کار پر جھنڈا لگانے کی وجہ دریافت کی گئی تو کار ڈرائیور لشکر خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی فرمائش پر ایسا کیا ہے جبکہ نمبرپلیٹ بھی ان کے بیٹے نے ہی ڈیزائن کروائی ہے۔ جس پر ٹریفک پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ٹریفک چوکی پہنچایا جہاں کار کی نمبر پلیٹ اور جھنڈا اتار دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close