مردان(پی این آئی)حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا آج مردان میں ریلی کا اعلان، ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے آج مردان میں ریلی کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ مردان ضلعی
انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلی نکالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ مردان میں ریلی ہر صورت ہوگی پرچے کٹنے کی پرواہ نہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی کے مطابق ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے قائدین ریلی میں شرکت کریں گے۔
خیبر پختوخوا میں پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ، مریم نواز نے شرکت کی تصدیق کر دی
اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختوخوا میں پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ، مریم نواز نے شرکت کی تصدیق کر دی، پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پی ڈی ایم مہنگائی مارچ کے حوالے سے بیان میں کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم مہنگائی مارچ میں پوری قوت سے شریک ہوگی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کل مردان میں پی ڈی ایم مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گی ،مریم نوازشریف کیپٹن کرنل شیر خان انٹرچینج سے مہنگائی مارچ میں شریک ہوں گی ،مریم نوازشریف موٹر وے سے جلوس کی صورت میں مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گی ،مسلم لیگ ن کے سیکٹری جنرل احسن اقبال ، اہمیت نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنمابھی مریم نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے،مہنگائی مارچ کی تمام ریلیاں راشہ کئی موٹر وے انٹر چینج پانچ پر اختتام پذیر ہوں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں