محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب نسل کی گدھ پکڑلی، گدھ اونچی اڑان بھرنے والی نسل کی ہے، پاکستان و بھارت میں نسل ناپید ہوچکی ہے

میرپور ماتھیلو(این این آئی) محکمہ وائلڈ لائف گھوٹکی نے نایاب نسل کی گدھ پکڑلی۔ گدھ اونچی اڑان بھرنے والی نسل کی ہے، پاکستان و بھارت میں نسل ناپید ہوچکی، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف گھوٹکی کی ٹیم نے عادلپور کے قریب سے ایک نایاب اور اونچی اڑان بھرنے والی گدھ پکڑلی ہے جس کو سکھر منتقل کر

دیا گیا ہے ، محکمہ وائلڈ لائف گھوٹکی کے ذرائع کے مطابق نایاب گدھ کی نسل پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تقریبا ختم ہوچکی اور یہ گدھ اندازہ ہے کہ بھارت کے سرحدی علاقوں سے سندھ میں داخل ہوئی ہے ، محمکہ وائلڈ لائف گھوٹکی کے ذرائع کے مطابق گدھ کی نسل کے خاتمے کا سبب پرسرار بیماری ہے جس نے اس کی نسل کو ختم کردیا ہے اور اب وہ شاذونادر ہی موجود ہے ۔۔۔۔۔

کالے ہرن کی تلاش شروع ہو گئی، وائلڈ لائف پارک سے کالا ہرن چوری ہونے پر کمیٹی بن گئی، افسران تلاش میں لگ گئے

لاہور(پی این آئی)کالے ہرن کی تلاش شروع ہو گئی، وائلڈ لائف پارک سے کالا ہرن چوری ہونے پر کمیٹی بن گئی، افسران تلاش میں لگ گئے۔صوبائی وزیر وائلڈ لائف صمصام علی بخاری نے وائلڈ لائف پارک وہاڑی میں کالا ہرن چوری واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب کو انکوائری کمیٹی تشکیلدینے کی ہدایت جاری کردی ہے-ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے-انکوائری کمیٹی میں اسسٹنٹ

ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان جمشید قادر بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف خانیوال مجاہد کلیم شامل ہیں -ڈی جی وائلڈ لائف سید طاہر رضا ہمدانی نے انکوائری کمیٹی کو واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی نشاندہی اور چوری شدہ ہرن برآمد کرنے کی بھی ہدایت کی-تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وائلڈ لائف پارک وہاڑی سے چھ مشکوک افراد نے دیوار کو نقب لگا کر چار عدد نر کالاہرن، دو مادہ کالا ہرن اور ایک بچہ چوری کرلیاتھا- محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق چھ مشکوک افراد کے خلاف تھانہ سٹی وہاڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گواہان کے بیانات کی روشنی میں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close