اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پی ڈی ایم مہنگائی مارچ کے حوالے سے بیان میں کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم مہنگائی مارچ میں پوری قوت سے شریک ہوگی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کل مردان
میں پی ڈی ایم مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گی ،مریم نوازشریف کیپٹن کرنل شیر خان انٹرچینج سے مہنگائی مارچ میں شریک ہوں گی ،مریم نوازشریف موٹر وے سے جلوس کی صورت میں مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گی ،مسلم لیگ ن کے سیکٹری جنرل احسن اقبال ، اہمیت نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنمابھی مریم نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے،مہنگائی مارچ کی تمام ریلیاں راشہ کئی موٹر وے انٹر چینج پانچ پر اختتام پذیر ہوں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں