اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ایک وفد نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین ، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل فیصل
ممتاز راٹھور، سیکریٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید عزادار حسین کاظمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداروں نے پارٹی چیئرمین کو بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کا دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے دھڑکتا ہے۔ اگر پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی کو جرا ت نہ ہوتی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور وہاں کے عوام پر ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں مطلوب انقلابی ، سردار غلام صادق اور سردار ایوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ساتھیوں کے انتقال سے پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ان رہنمائوں کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ جب آزاد کشمیر کے دورے پر آئیں گے تو ان رہنما?ں کے گھر پر تعزیت کے لئے ضرور جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سینیٹر مصطفی نواز
کھوکھر اور سینیٹر قرا ت العین مری بھی موجود تھیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں