مدارس اب تک کیوں کھلے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑا ایکشن لے لیا، مدارس کے حوالے سے حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم نے ملک بھر کے مدارس بند کرنے کی ہدایت کر دی، تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تو مدارس کیوں کھلے ہیں؟ وفاقی وزیر تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں رجسٹرڈ مدارس کی عدم بندش کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے دینی مدارس سے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔مدارس کھلے ہونے کا علم ہونے پر وزیراعظم نے سوال کیا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند تو پھر مدارس کیوں کھلے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں بند نہ ہونے والے دینی مدارس سے رابطہ کیا ہے۔وزارتِ تعلیم نے دینی مدارس سے رابطہ کر کے ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز کے مطابق مدارس بند کیے جائیں۔جبکہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود مدارس سے متعلق اقدامات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے گزشتہ ماہ بند کر دیے تھے۔ وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے اعلان کیا کہ نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔ تاہم مدارس انتظامیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے مدارس کھلے رکھے۔ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت کی جانب سے مدارس بند کرنے کا حکم دیا گیا، جسے مدارس انتظامیہ نے ماننے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اس صورتحال میں اب وزیراعظم نے نوٹس لے کر ہدایت کی ہے کہ مدارس کو بند کروایا جائے۔ وزیراعظم نے ملک بھر کے مدارس بند کرنے کی ہدایت کر دی، تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تو مدارس کیوں کھلے ہیں؟ وفاقی وزیر تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں