مہربانی کریں، ہماری حکومت چلنے دیں، دو اہم وفاقی وزرا نے ن لیگی قیادت کو فون گھما دیا، بڑا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزرا نے ن لیگ کی قیادت سےرابطہ کرکے کہا ہے کہ حکومت چلنے دیں، طلال چوہدری نے کہا کہ اس گفتگو کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طلال

چوہدری نے کہا کہ وقت آنے پر آن ریکارڈ ان وزراء کے نام بتائے جائیں گے اور اس کال کی ریکارڈنگ بھی پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے اس سے قبل الزام عائد کیا کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے مگر عمران خان انہیں این آر او نہیں دیں گے۔اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ ’کراچی سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزرا نے فون کرکے میاں نواز شریف اور ہماری قیادت سے این آر او مانگا ہے۔ہمارے پاس کال ریکارڈنگز بھی موجود ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزرا نے درخواست کی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا معاملہ ختم کریں۔ حکومت چلنے دیں اور مذاکرات کا راستہ نکالیں۔لیکن ہم نے ان وفاقی وزرا کی نواز شریف سے بات نہیں کروائی کیوں کہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے۔ پروگرام اینکر نے تحریک انصاف کے کراچی کے رہنماؤں علی حیدر زیدی، اسد عمر اور فیصل واوڈا کے نام لیکر پوچھا کہ ان میں سے کس نے آپ سے رابطہ کیاہے۔ طلال چوہدری کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ ’آپ بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ اب تحریک انصاف اس کی تردید کردیں تو میں کال ریکارڈنگ ان کے منہ پر مار دوں گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزرا نے ن لیگ کی قیادت سےرابطہ کرکے کہا ہے کہ حکومت چلنے دیں، طلال چوہدری نے کہا کہ اس گفتگو کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

close