پاکستان کا کونسا شہر کورونا وبا کے پھیلائو کے حوالے سے خطرناک ترین قرار دیدیا گیا؟ فہرست جاری

ایبٹ آباد (پی این آئی) ایبٹ آباد شہر کورونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے ملک کا سب سے خطرناک شہر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تشکیل دیے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کی جانب سے مہلک وبا کے پھیلاو کے حوالے سے ملک کے 3 سب سے خطرناک شہروں

کے نام ظاہر کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کا ایبٹ آباد اور سندھ کے کراچی، حیدرآباد کورونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے سب سے خطرناک شہر بن چکے ہیں۔خیبرپختونخواہ کے سیاحتی شہر ایبٹ آباد میں مہلک وبا کے کیسز کی شرح 40 فیصد کی تشویش ناک حد کو چھو گئی۔ جبکہ 22 فیصد کی شرح کیساتھ حیدرآباد دوسرا اور 12 فیصد کیساتھ کراچی تیسرا خطرناک ترین شہر قرار پایا۔این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار بھی جاری کیے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1704مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 82افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 234، پنجاب میں 14ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 4ہزار704، اسلام آباد میں 4 ہزار 663، بلوچستان میں 225،گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 301ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 10ہزار 937 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرپر نہیں ہے ۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 261 ہے۔615ہسپتال ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص ہے جبکہ ملک بھر میں 2917مریض ہسپتالوں میں موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close