ایف آئی اے کا لیگی ایم پی اے کے گھر چھاپہ، ملزم نہ مل سکا

گوجرانوالہ(این این آئی)ایف آئی اے نے (ن)لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایم پی اے کے بھائی سلمان خالدکی گرفتاری کے لیے کی گئی لیکن ملزم کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ٹیم واپس لوٹ گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سلمان خالد عرف پومی بٹ

کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔

معیشت جہانگیر ترین کے منافع اور عامر کیانی کی جائداد کا نام نہیں ہے، اپوزیشن نے حکومت کو ٹارگٹ کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب معیشت جہانگیر ترین کے منافع اور عامر کیانی کی جائیداد کا نام نہیں ہے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ معیشت کروڑوں پاکستانیوں کی معاشی حالت کا نام ہے،جب لوگ بے روزگاری اور بدحالی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہوں تو اس سے پہلے کہ وزیراعظم کہے کہ میں کیا کر سکتا ہوں ہو اسے مستعفی ہوجانا چاہیے،ملک کی معیشت ، منصوبوں ، اور ترقی کو تالا لگا کر کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کی بات کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہئے ،فواد صاحب شو پیس وہ سیلیکٹڈ وزیراعظم ہے جس کو ٹی وی سے روپیہ کی قدر میں تاریخی کمی کا پتہ چلتا ہے ،شو پیس وہ ہے جس کو آٹا 35 سے 90 روپیہ ہو جانے کا پتہ نہیں چلتا ،شو پیس وہ ہوتا ہے جس کو چینی 52 سے 120 کلو ہو جانے کا پتہ نہیں چلتا ۔ انہوںنے کہاکہ شو پیس وہ ہے جس کو چینی میں 400 ارب کا ڈاکہ ڈل جانے کے بعد پتہ چلتا ہے ،شو پیس وہ ہے جس کو آٹا میں 250 ارب ڈاکہ ڈل جانے کے بعد پتہ چلتا ہے ،شو پیس وہ ہوتا ہے جس کو ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکہ ڈل جانے کے بعد پتہ چلتا ہے ،شو پیس کو پتہ ہی نہیں چلا عوام کا آٹا ، روٹی ، چینی ، دوائی ، روزگار چوری ہو گیا ہائے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پارٹی کے فیصلے کے مطابق ہماری پارٹی کے قائدین ہی فیصلہ کرتے کوئی امپائیر

نہیں کرتا اور نہ کسی امپائیر کی انگلی کا انتظار کرتے ہیں،اگر لانگ مارچ اور استعفوں کا ڈس اور خوف نہ ہوتا تو کرائے کے ترجمان صبح دوپہر شام استعفوں اور لانگ مارچ کی راگ نہ الاپ رہے ہوتے، اپنی تنخواہوں کی فکر کرائیں کیونکہ چھٹی ہونے والی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close